صدر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں اسناد تقسیم کیں‘ سی ایم ایچ راولپنڈی بھی گئے


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جمعہ کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور سی ٹی ڈی بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں کی عیادت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ان افسران اور جوانوں کی بہادری اور عزم کی تعریف کی۔ دریں اثناعارف علوی نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے شرکاءمیں اسناد تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2023 ءکی گریجویشن کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے۔ نیشنل سکیورٹی کورس میں پاکستان کی سول سروسز اور مسلح افواج کے افسران نے حصہ لیا۔ اس کورس کا فوکس کورس شرکاءکو جامع قومی سلامتی میں قومی قوت کے عناصر کے باہمی عمل کو سمجھنے کو یقینی بنانا ہے۔ صدر مملکت نے فارغ التحصیل شرکاءکو مبارکباد دی اور اسناد سے نوازا۔
صدر علوی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...