اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ٹیلیویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے 8 سال بعد عبوری ضمانت کروا لی۔ اسلام آ باد کی مقامی عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے عبوری ضمانت کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ناصر عباس کی گرفتاری سے روک دیا۔ علامہ ناصر عباس اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کیلئے 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروائے۔ اس موقع پر وکیل خاور امیر بخاری نے کہا کہ بدنیتی کی بنیاد پولیس نے مقدمہ میں نامزد کیا۔ دوسری جانب عدالت نے پولیس کو 7 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
ضمانت منظور