گورنر پنجاب نے آئین، قانون کو پیروں تلے روند دیا ‘ مسرت جمشید چیمہ


لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے آئین و قانون کو پیروں تلے روند کر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی نوکری کو ترجیح دی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا وزیر اعلی پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا غیر آئینی اقدام عدالت سے مسترد ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کا یہ اقدم ان کو آرٹیکل 6 کی طرف لے جاتا ہے اور ہم وفاق میں آ کر اس کے خلاف ضرور کاروائی کریں گے۔
مسرت جمشید چیمہ 

ای پیپر دی نیشن