لاہور (خبر نگار) پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوسی ایشن نے رات 10 بجے تھیٹر بند کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل محمد کرم الٰہی ملک نے م¶قف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن کے ذریعے تھیٹرز رات دس بجے بند کرنی کا حکم جاری کیا۔ رات دس بجے تھیٹرز بند ہونے سے ان کا کاروبار متاثر اور شہری تفریح کی بنیادی سہولت سے محروم ہو رہے ہیں۔
تھیٹر