لاہور، کاہنہ، فیصل آباد‘ قصور (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور، کاہنہ، فیصل آباد، قصور میں زیادتیوں کے واقعات پیش آئے۔ فیصل آباد کے علاقہ منیب ٹاﺅن کی رہائشی (س) نے بتایا کہ میرا خاوند نائٹ ڈیوٹی پر گیا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں میرے سسر نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ 599 گ ب میں ملزم کلیم نے اپنے ہی گاﺅں کے رہائشی اشرف کی جواں سال بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ قصور کے علاقے نظام پورہ میں اوباش نے بھٹہ پر مزدوری دینے کے بہانے بلا کر (س) کو بے آبرو کر دیا۔ ملزم اشفاق وغیرہ نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قصور کے نواحی علاقے شمس پورہ میں اوباش نے جواں سالہ لڑکے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ شمس پورہ کی رہائشی صفیہ بی بی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم استخار میرے 12 سالہ بیٹے رضوان کو زبردستی اسلحہ کے زور پر حویلی مویشیاں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ لاہور کے علاقہ باٹا پور نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے لڑکی کے گھر میں آکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔کاہنہ کے علاقہ محمد کالونی ننگڑ پھاٹک کے رہائشی ظفر عمران کے 12 سالہ معذور بیٹے زین علی کو دو ملزمان شان اور غلام علی ورغلا کو ایک خالی بلڈنگ میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے۔
زیادتی