متحدہ عرب امارات میں سال نو  کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان


ابو ظہبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات میں سال نو کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا گیا، تعطیل کا فیصلہ کابینہ سے جاری ہونے والے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن نے کہا کہ اتوار یکم جنوری 2023 کو نئے عیسوی سال پر پرائیوٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔وزارت افرادی قوت نے نئے عیسوی سال کی چھٹی کا اعلان سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹرز کے لیے منظور شدہ تعطیلات کے بارے میں کابینہ سے جاری ہونے والے فیصلے کے تناظر میں کیا ہے۔
یو اے ای تعطیل اعلان 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...