ملتان(خبر نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی)) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے لاہور میں ضمیر فروشوں کا بازار سجایاجارہا ہے۔ سندھ ہاو¿س اسلام آباد میں منڈی لگانے والی قوتیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ہمارے اراکین اسمبلی کو دھونس و دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اراکین کو رقم کی آفر دی جا رہی ہے کہ ووٹنگ والے دن اجلاس سے غیر حاضر ہو جائیں۔ ہمارے اراکین اسمبلی جھکنے اور بکنے والے نہیں۔ہمارے اراکین اسمبلی اپنی جگہ پر قائم ہیں۔ہمارے منتخب اراکین اسمبلی اجلاس میں بھرپور جواب دیں گے۔ ہم تحریک عدم اعتماد کا سیاسی طور پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ان کے پاس اکثریت ہے تو ثابت کر دیں۔ ہم آج بھی اپنی اکثریت ثابت کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے اجلاس میں عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ق لیگ کے ا راکین نے چودھری پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ہمارے تمام ارکین ہمارے ساتھ ہیں۔ کوئی رکن منحرف نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میںسڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز جمہوریت پر وار کیا گیاپاکستان میں دہشت گردی پھر سے سر اٹھارہی ہے۔اسلام آباد پاکستان کا درالخلافہ ہے وہاں پر دہشت گردی سے نہ صرف ملک میں معاشی عدم استحکام پیداہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔
شاہ محمود