فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں منگیتر سے ملنے آیا نوجوان قتل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں منگیتر سے ملنے آئے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول بلال کی منگنی عبداللہ کالونی میں اقراءبی بی کے ساتھ ہوئی تھی۔ اقراءبی بی کے ماموں نوید کو بھانجی کی بلال سے منگنی پر اعتراض تھا۔ مقتول بلال اقراءکو ملنے گھر پہنچا تو لڑکی کے ماموں نوید نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ بلال کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فیصل آباد/ منگیتر قتل
فیصل آباد: رشتے پر اعتراض منگیتر سے ملنے آنے والا نوجوان قتل
Dec 24, 2022