اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر تشویشناک ہے ۔خیبر پختونخوا میں دھماکے اور حملے ایک منظم سازش کا حصہ ہیں ۔ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ۔ دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے اپنے خطاب میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اداروں اور عوام نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ، کچھ قوتیں ان قربانیوں کو ناکام بنانے کے لیے دوبارہ پاکستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنا چاہتی ہیں۔ایک جانب خبریں آرہی ہیں کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے دوسری جانب دہشت گردی کی نئی لہر انتہائی تشویش ناک ہے ۔ سیاسی جماعتیں اپنی اپنی سیاسی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔عالمی طاقتیں افغانستان اور پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں ۔ ملکی سلامتی کے ادارے وطن عزیز میں دہشت گردی کے خاتمے ، امن کے قیام اور ملکی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں ۔ سنی علما کونسل پاکستان ملکی اداروں اور سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ دہشت گردی کے ناسور کو شکست دے کر ہی محفوظ اور پر امن مملکت کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے.
علامہ احمد لدھیانوی
پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر تشویشناک ہے، علامہ احمد لدھیانوی
Dec 24, 2022