ورلڈ بینک کے تعاون سے کالام، کمراٹ اور چترال کے سیاحتی مقامات کے لیے وزیٹر مینجمنٹ پلانز کا آغاز

Dec 24, 2022


اسلام آباد(آئی این پی ) ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے کالام، کمراٹ اور چترال میںتین سیاحتی مقامات کے لیے ڈیسٹینیشن انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ پلانز اور وزیٹر مینجمنٹ پلانز کا آغاز کر دیا گیا،ایک ملین سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد اور دس کروڑ ڈالر آمدن متوقع۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے میں ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت نے کالام، کمراٹ اور چترال سمیت تین سیاحتی مقامات کے لیے ڈیسٹینیشن انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ پلانز اور وزیٹر مینجمنٹ پلانز کا آغاز کیا ہے۔ سیاحتی منصوبہ بندی اور منزل کے انتظام کی رہنمائی کے علاوہ ان مقامات کی سیاحت کی پیشکش میں تنوع اور معیار کی تجویز دے کر ذمہ دار سیاحت کوفروغ دیا جائیگا۔ غیر ملکی ماہرین کی مدد سے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک سال میںیہ پروجیکٹ بنایاہے۔ منزل کا انتظام سیاحوں کے تجربات، بہتر ضابطے اور وسائل کو متحرک کرے گا۔
پلانز کا آغاز

مزیدخبریں