اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ڈی12 میں لڑکی کی ڈرائیونگ کے دوران 40 سالہ شخص کے جاں بحق ہونے کا فریقین کے مابین راضی نامہ ہوجانے پر ملزمہ نورعدن تیمور کی ضمانت کنفرم کردی۔عدالت سے جاری فیصلہ کے مطابق ملزمہ نورعدن تیمور اور مدعی مقدمہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کو بتایاگیا کہ ملزمہ نور عدن تیمور اور مرحوم سلطان سکندر کے لواحقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا،ملزمہ نورعدن تیمور نے 69لاکھ روپے مرحوم سلطان سکندر کے لواحقین کو ادا کردیے جن میں سے 9لاکھ کیش اور 60لاکھ ڈرافٹ کے زریعے ادا کیے،مدعی مقدمہ لبنیٰ افتخار اور مرحوم کی بیوہ شاہدہ پروین نے عدالت کے سامنے کیس واپس لینے کا بیان دیاکہ لواحقین اور ملزمہ کے درمیان راضی نامہ ہوگیا، ملزمہ کے کیس سے خارج ہونے پر کوئی اعتراض نہیں،ملزمہ سے 69لاکھ روپے وصول کرکے راضی نامہ کرلیا، کیس مزید آگے بڑھانا نہیں چاہتی،ملزمہ نورعدن تیمور اور سلطان سکندر کے لواحقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیاہے، ملزمہ نورعدن تیمور کی عبوری ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔
راضی نامہ