کینسر اسکریننگ پروگرام: چینی کمپنی نے 10 ہزار پاکستانی خواتین کیلئے مفت آلات کی پہلی کھیپ بھیج دی

Dec 24, 2022


اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) چین کے شہر ووہان میں واقع ایک میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی لینڈنگ میڈ نے حال ہی میں تین خود تیار کردہ سروائیکل کینسر اسکریننگ ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ قابل استعمال اشیاءکے 5,000 سیٹ پاکستان بھیجے ہیں۔ اے آئی سے چلنے والے ان آلات کے ساتھ، 10,000 پاکستانی خواتین مفت سروائیکل کینسر اسکریننگ اور ٹیومر کی جلد تشخیص حاصل کریں گی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یہ چین-پاکستان اے آئی سروائیکل کینسر اسکریننگ پروگرام کے تحت آلات کی پہلی کھیپ ہے۔ مستقبل میں پاکستان کو مزید فراہم کیا جائے گا۔ لینڈنگ میڈ اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے لیے کلاو¿ڈ ڈائیگنوسٹک ریسرچ سنٹر بھی قائم کرے گا تاکہ پاکستان بھرمیں سروائیکل کینسر کی اسکریننگ فراہم کی جا سکے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مصنوعی تشخیص کے مقابلے میں اے آئی اسکریننگ رفتار اور درستگی میں بہترین ہے۔ یہاں تک کہ ایک تجربہ کار پیتھالوجسٹ بھی ایک دن میں صرف 100 سیل سلائیڈز کا معائنہ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، کچھ پیتھولوجیکل خلیات جو ابتدائی مرحلے میں واضح تبدیلیاں نہیں دکھاتے ہیں جب خوردبین کے ذریعے مشاہدہ کیا جائے تو وہ چھوٹ سکتے ہیں۔ دوسری طرف اے آئی سے چلنے والا اسکریننگ ڈیوائس کئی دہائیوں کے دستی طور پر جمع کیے گئے تشخیصی ڈیٹا اور الگورتھم ماڈلز کی بنیاد پر چند منٹوں میں ڈیجیٹائزڈ تصاویر میں کینسر کے خلیوں کے نشانات خود بخود تلاش کر سکتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق لینڈنگ میڈ کے بانی اور صدرشیاو رونگ سن کے مطابق پاکستان کی آبادی بہت زیادہ ہے، وہاں خواتین کی ایک بڑی تعداد ہے جنہیں سروائیکل کینسر اسکریننگ کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں، کوریج کو بڑھانے کے لیے موثر جانچ کے طریقوں کی ضرورت ہے۔ لینڈنگ میڈ نے اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نومبر 2021 میں اپنے پاکستانی پارٹنر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
پہلی کھیپ

مزیدخبریں