اسلام آباد(نامہ نگار) چیئرمین نیپراتوصیف حسن فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں نیپرا کی" بجلی حفاظت کےساتھ" مہم کے تحت پیشہ ورانہ صحت، حفاظت اور ماحولیات(ایچ ایس سی)کے شعبے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاور کمپنیوں کے اعزاز میں دوسرے سالانہ ایچ ایس سی ایواڈز کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں مہمان خصوصی چینی سفیر نونگ رونگ سمیت پاور سیکٹر کے مختلف اداروں کے سربراہان ، نیپرا کے پروفیشنلز اور لائسنس یافتہ کمپنیوں کے نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین نیپرا نے اپنے ابتدائی کلمات میں نیپرا کی "بجلی حفاظت کےساتھ" مہم کےساتھ ساتھ دیگر مہم پر بھی اپنا وژن پیش کیا۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایچ ایس ای کے مسائل اور ان کا حل ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں ، اس لئے ہر لائسنس دہندہ اس شعبے میں اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کرے۔چئیرمین نیپرا نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ نیپرا اپنی " بجلی حفاظت کےساتھ" مہم کے ذریعے حفاظتی پروٹوکولز کی تیاری اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کر کے زبردست کام کر رہا ہے جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کہ واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ نونگ رونگ نے شاندار تقریب کے انعقاد اور انہیں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر نیپرا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چینی حکومت کی طرف سے پاکستان میں سی پیک کے تحت بنائے گئے مختلف توانائی کے منصوبوں اور ایچ ایس سی پر کیے گئے کاموں پر روشنی ڈالی اور چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کے پاور سیکٹر میں ہر ممکنہ مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا بھی کیا۔آخر میں چینی سفیر نونگ رونگ اور فاروقی نے ایچ اایس سی کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ایوارڈز پیش کیے۔ اوچ پاور پرائیویٹ لمیٹڈکو گولڈ، فاو¿نڈیشن پاور کمپنی لمیٹڈ کو سلور، کراچی نیوکلئیر پاور جنریشن اسٹیشن ، چشمہ نیوکلئیر پاور جنریشن اسٹیشن اورنشاط پاور لمیٹڈ کو کانسی کے ایواڈز سے نوازاہ گیا۔ اسی طرح نیپرا نے پاور کمپنیوں کے 18افراد کو بھی فیلڈ میں ان کی شاندار حفاظتی کارکردگی پرسرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ چیئرمین نیپرا نے تقریب کےاختتام پر ایواڈ شو میں شریک شرکا کا شکریہ ادا کیا اورایواڈز جیتنے والوں کو مبارکباد بھی دی۔
چیئرمین نیپرا