جاپانی سفیر کا پاکستان جاپان کلچر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں عشائیہ


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) جسٹس علی نواز چوہان ،ندیم عالم شاہ ،ڈاکٹر غزالہ اور فیروز شاہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن اسلام آبادنے پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہنا تھا۔تقریب کے اختتام پر جاپان کے سفیر واڈا متسوہیرو نے پاکستان جاپان کلچر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں اپنی رہائش گا ہ پر عشائیہ دیا۔ تقریب او رپرتکلف عشائیے میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے (کوئٹہ)بلوچستان سید ندیم عالم شاہ ،ان کی اہلیہ خدیجہ ندیم ، پاکستان جاپان کلچر ایسوسی ایشن بلوچستان ( کوئٹہ) چیپٹرکے صدر سید فیروز شاہ ، پنجاب چیپٹر کی صدر ڈاکٹر غزالہ عرفان ، اسلام آباد چیپٹر کے صدر جسٹس (ر) علی نواز چوہان، نائب صدرپروفیسر ڈاکٹر نصرت آرا مجید، قائم مقام سیکرٹری جنرل مشتاق معینی،خیبر پختونخوا چیپٹرکے جنرل سیکریٹری خالد سلطان خواجہ اورجوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر اسماعیل قمر، نگار نذر، ظفر محمود، عمر درانی، امین اللہ بیگ سمیت جاپانی سفیر کی اہلیہ میڈم واڈا، ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر تاکیشی ایتو، مسٹر شوگو ایٹو، ڈپٹی ہیڈ آف پبلک افیئرز اور رافع حلیم، ایڈوائزر کلچر، ایمبیسی آف جاپان نے بھی شرکت کی۔ پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر جسٹس (ر) علی نواز چوہان نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ میری ٹیم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان موجودہ دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مختلف ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا۔ جاپان کے سفیر واڈا متسوہیرو کا کہنا تھا کہ عوام سے عوام کا تبادلہ ایک اہم ستون ہے جو دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھتا ہے،پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات جمہوریت، امن اور پائیدار ترقی کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں اور باہمی تعاون کے ذریعے ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے (کوئٹہ)بلوچستان سید ندیم عالم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کلچر ایسوسی ایشن کا مقصد جاپان کی ثقافت سے پاکستان کے لوگوں کو روشناس کرانا ہے، پاکستان اور جاپان کے درمیان بہترین معاشی، سیاسی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں اور پاکستان کو جاپان کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے۔
 علی نواز چوہان

ای پیپر دی نیشن