بلال کالونی پولیس کی ٹیکنیکل بنیادوںپرمو¿ثر کارروائی‘ ملزمان سے اسلحہ‘ موٹر سائیکل‘ نقد رقم اور چھینے گئے 70موبائل فون برآمد

Dec 24, 2022


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلال کالونی پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اور CCTVفوٹیج کی مدد سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب یوسف موٹا گروپ کےچارکارندے گرفتارکرلئے۔ ملزمان کی شناخت ذاکر ، نوشاد عرف لٹو ، عمران عرف کھل نائیک، عظیم عرف بلڈر کے ناموں سے ہوئی۔ ملزم چھینا جھپٹی لوٹ مار سمیت دیگر اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان نے گذشتہ روز بلال کالونی کی حدود سیکٹر 5D عیدگاہ گراو¿نڈ کے پاس ایک نجی چینل کے رپورٹر کو اسکے گھر کے باہر لوٹا تھاملزمان نے واردات میں 1عدد کیمرا، 25ہزار نقد اور 2عدد موبائل فون چھینا تھا۔گینگ کا سر غنہ یوسف موٹا ہے جو ملزمان سے وارداتیں کارواتا ہے۔ ملزمان نے انکشاف کیا کے بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں سمیت دوکانوں پر ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان چھینے ہوئے موبائل فون طلحہ نامی ملزم کو 8/10 ہزارروپے میں فروخت کیا کرتے تھے۔طلحہ نامی ملزم سافٹ ویئر انجینئر ہے اور موبائل فون انلاک اور IMEIتبدیل کرنے کا ماہر ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3عدد 30بور پسٹل، 1عدد 9mmپسٹل 25ہزار سے زائد نقد رقم، 1 عدد 125موٹر سائیکل، اور 70موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔
کراچی/ اسٹریٹ کرائمز

مزیدخبریں