پی ٹی آئی‘ ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس‘ پرویز الٰہی پر اظہار اعتماد


لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ قاف کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی نے بھرپور شرکت کی اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں گورنر پنجاب کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گورنر پنجاب کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر فورم پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...