میلسی(تحصیل رپورٹر ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے شہری در بدر دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر میلسی میں افسران کی عدم دلچسپی اور غفلت کی وجہ سے ٹی ایچ کیو لیبارٹری میں سی بی سی اینالائزر 25 نومبر سے خراب ہوچکا ہے مرمت کے لیے انجینئرز کے وزٹ کے باوجود ٹھیک نہ ہو کرایا گیا اسی طرح ایمر جنسی وارڈ میں پہلی شفٹ کے دوران میل ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا اور ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کو فوری طبی سہولت نہ ملنے پر شدید تکلیف کی حالت میں ہی وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا جاتا ہے جبکہ شعبہ ریڈیالوجی میں 1976 ماڈل کا پرانا ایکسرے لگا ہوا ہے جو 26 اکتوبر سے خراب پڑا ہے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے سیکرٹری ہیلتھ ساوتھ پنجاب اوردیگر اعلی حکام سے درخواست کی ہے کہ ٹی ایچ کیو میلسی شعبہ ریڈیالوجی میں وہاڑی اور بورے والا کی طرح ڈیجیٹل ایکسرے یونٹ فراہم کر کے آپ گریڈ کیا جائے۔
میلسی ہسپتال
میلسی ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، مریض دھکے کھانے پر مجبور
Dec 24, 2022