ملتان (وقائع نگار خصوصی) امریکہ میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تنظیم ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسینٹ آف نارتھ امریکہ (اے پی پی این اے) کی ونٹڑ میٹنگ کی تقریبات کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو¿ اور تقریب کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریبات کے آغاز میں امریکہ سے آنے والے وفد جس میں صدر اپنا ڈاکٹر ہارون درانی ، آرگنائزر اپنا میٹنگ یو ایس اے ڈاکٹر غلام مجتبیٰ، کلینیکل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر صادق نوید، ڈاکٹر نصرم اقبال، ڈاکٹر ذیشان اور دیگر سینئر ڈاکٹرز شامل تھے۔ جبکہ گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل ایجوکیشن، شعبہ سائکیاٹری اور اینستھیزیا میں کلینیکل سیشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل اور انٹرنیشنل سپیکرز نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دئیے۔ اس موقع پر معروف گائناکالوجسٹ و ستارہ امتیاز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ جبکہ دیگر اساتذہ جن میں پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ناصر، پروفیسر لئیق حسین صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر درصبیح، پروفیسر ڈاکٹر رفیق انجم، پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد بھٹہ، ڈاکٹر اسلم ناصر، پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد، پروفیسر ڈاکٹر تجمل حسین، پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن ممتاز، پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ اور پروفیسر ڈاکٹر پرویز اکبر کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساو¿تھ پنجاب غلام صغیر شاہد، کمشنر ملتان ڈویڑن اشفاق احمد چودھری اور وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر منصور اکبر کنڈی نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی ۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے احاطہ میں منعقدہ اس تین روزہ اپنا ونٹڑ میٹنگ کے دوران مہمانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف قسم کے ثقافتی سٹالز اور گالا نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
ونٹڑ میٹنگ