لاہور(خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت، لائرزفورم کامقبوضہ کشمیراوربھارت میں بسنے والی اقلیتوں پربڑھتے بھارتی مظالم کیخلاف ہائی کورٹ کے باہربھارتی درندگی کیخلاف ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیااورزبردست نعرہ بازی۔ مظاہرین نے ایک بڑابینربھی اٹھا رکھا تھا جس پر کشمیرواقلیتوں پرمظالم،بھارت بدترین فسطائی ملک بن چکا۔ انسانی حقوق کی مسلسل پامالی،دنیابھارت کوعالمی دہشتگرد قراردے درج تھا۔ مظاہرین سے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، ڈاکٹرشاہدنصیر، چوہدری عبدالرؤف ایڈووکیٹ، میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، مولانامحمدحنیف حقانی، راؤ طاہرشکیل ایڈووکیٹ،علی عمران شاہین،سیدانشاء اللہ کشمیری،یعقوب چوہدری،نوشادحمید اورحافظ یعقوب شاہ نے خطاب کیااورکشمیرواقلیتوں پر بھارتی مظالم پراقوام متحدہ،سلامتی کونسل ودیگرعالمی اداروں کیساتھ انسانی حقوق کی نام نہادتنظیموں کی مجرمانہ خاموشی پرسخت احتجاج کیا۔اورمطالبہ کیاکہ یواین اواپنادوہرامعیار ختم کرے اوربھارتی اقلیتوں پرریاستی جبرظلم وتشدداورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آئے روزکشمیریوں کے قتل عام وحشیانہ مظالم،سفاکانہ کرفیواوربے گناہ کشمیری نوجوانوں کے اغوااورگرفتاریاں بندکرانے میں اپناکرداراداکرے ورنہ خطے کاامن محض ایک خواب بن کررجائے گا۔نیزمقررین نے بیشترممالک کی طرف سے کشمیرواقلیتوں پرآئے روزڈھائے جانیوالے مظالم پربھارت کوسفاک ملک قراردینے کوخوش آئند قراردیااوربھارت کوعالمی دہشتگردقراردلوانے کامطالبہ کیا۔
کشمیرواقلیتوں پرمظالم،دنیابھارت کوعالمی دہشتگردقراردے:علامہ ممتازاعوان
Dec 24, 2022