کسان اتحاد کامیپکوکے خلاف دھرنا ،زرعی ریلیف پیکچ پر عملدرآمد کا مطالبہ


میلسی (نامہ نگار)حکومت پاکستان فوری طور پر کسان زرعی ریلیف پیکج پر عملدرآمد کرتے ہوئے 13روپے ون یونٹ ون ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرے ورنہ بل ادا نہیں کریں گے کہروڑ پکا میلسی روڈپر کسان اتحاد کےمیپکوکے خلاف دھرنا سے صوبائی جنرل سیکریٹری کسان اتحاد نظام اللہ خان پاندہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن اقتدار کے لیے کی جانے والی نوراکشتی میں کسان کو بھول بیٹھی ہے نہ کسانوں کو کھاد مل رہی ہے شوگر ملز مافیا ناجائز کٹوتیاں کرکے گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کررہی ہیں ضلعی صدر کسان اتحاد لودھراں شیخ حاجی دلدار حسین تحصیل صدر کہروڑپکا فیاض خان بلوچ اور تحصیل صدر میلسی شبو خان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی ہٹ دھرمی کی مذمت کرتے ہیں جب تک کسانوں کے بل کسان پیکیج کے تحت ون یونٹ ون ریٹ 13روپے پرنٹ ہوکر بل نہیں آتے تو اس وقت تک بلوں کی ادائیگی نہیں کریں گے۔
 کسان اتحاد 

ای پیپر دی نیشن