بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق، آئل ٹینکی الٹ گئی


مہرشاہ،منڈا چوک(خبرنگار، نامہ نگار) بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق،آئل ٹینکی الٹ گئی۔ مہر شاہ سے خبر نگار کے مطابق گزشتہ روز اڈا رحمان آباد کے نزدیک ذوالفقار موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ عقب سے آنیوالی نجی کمپنی کی بس نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔منڈا چوک سےنامہ نگارکے مطابق مظفرگڑھ مونڈکا روڈ پر بائی پاس کے قریب آئل ٹینکی روڈ سے اتر کر الٹ گئی ریسکیو زرائع کے مطابق  آئل ٹینکی  تقریباً 4000 لیٹر ڈیزل لیکر خان پور بگا شیر سے جتوئی جارہی تھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیم نے آئل ٹینکی کو سیدھا کر دیا ہے ڈرائیور کے مطابق حادثہ اسٹیرنگ کے خراب ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔
آئل ٹینکی

ای پیپر دی نیشن