جتھوں گھیرائو جلائو کی سیاست سے خدانخواستہ سب جل جائیگا : اختر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ دھکے کی حکومتیں بنانے سے پاکستان کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے ووٹ کو نوٹ سے نہ ہرایا جائے تاریخ گواہ ہے ووٹ کی تزلیل سے پاکستان سانحہ سے دوچار ہوا تھا ووٹ کی طاقت سے پنپنے والی لیڈر شپ کو ووٹ کی طاقت سے ہی شکست دینے میں پاکستان اور جمہوریت کی بقا ہے ورنہ دھکے جتھوں گھیرائو جلائو کی سیاست سے خدانخواستہ سب جل جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنڈیالہ شیر خان میں سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری علی حسین کھوکھر کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس مو قع پر سابق سٹوڈنٹ لیڈر ملک نادر حسین کھوکھر ،انتظار حسین کھوکھر ،ضو اختر ڈار بھی موجود تھے بعدازاں اختر ڈار مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر خلیل احمد گادھی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی بیٹی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...