ملتان( خبر نگار خصوصی ) مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن پی ڈی ایم کو خوش کرنے کے لیے غیر آئینی حربے استعمال کررہے ہیں۔ عوام نے گورنر پنجاب کے اس غلط آمرانہ اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا طارق زمان گجر کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے رات کی تاریکی میں جمہوریت پر وار کیا ہے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو گورنر کی طرف سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے جسکی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں۔ چوہدری پرویز الہی بطور وزیراعلی پنجاب کام کرتے رہیں گے۔عوام کی بیلوث خدمت کرنا مسلم لیگ ق کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں صوبہ پنجاب کی مثالی تعمیر و ترقی کا شاندار سفر جاری ہے اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہورہے ہیں۔مخالفین ہمیشہ منہ کی کھائیں گے۔
طارق زمان گجر
گورنر پنجاب غیر آئینی حربے استعمال کررہے ہیں، طارق زمان گجر
Dec 24, 2022