ملتان(سماجی رپورٹر، خبر نگار خصوصی)کینٹ گارڈن میں کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے زیراہتمام پندرہویں سالانہ نمائش گل داو¿دی کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش اور بکھرتے حسین رنگوں نے خزاں کے موسم کو بہاروں جیسا رنگ دیا ہوا تھا اس رنگا رنگ پروقار تقریب میں اعلیٰ سول و ملٹری حکام نے بھی شرکت کی معززین شہر کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی مقامی سکولوں اور کالجوں کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے ۔اور وطن سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا بچوں کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا کنٹونمنٹ بورڈ کی چیف ایگزیکٹو ماریہ جبین خان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شرکائے تقریب یہاں سے حسین یادیں لے کر جائیں گے اور کنٹونمنٹ بورڈ اس طرح کے تفریحی مواقع اپنے کینٹ کے رہائشیوں اور عوام الناس کے لئے فراہم کرتا رہے گا یہ نمائش عام پبلک اور فیملیز کے لئے 29 دسمبر 2022 تک کنٹونمنٹ بورڈ میں جاری رہے گی۔ دریں اثناءپی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام ونٹر فیسٹیول کے سلسلے میں سالانہ نمائش گل داو¿دی کا آغاز کر دیا گیا سیکرٹری ہاو¿سنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری اور کمشنر ملتان محمد اشفاق احمد چوہدری نے افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رو¿ف خان،چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ،وائس چیئرمین پی ایچ اے ملتان ملک امجد عباس , ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور ڈایریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا بھی موجود تھے۔اس موقع پر سیکرٹری ہاو¿سنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کہا کہ گل داو¿دی کا انعقاد خوش آئند ہے شہریوں کے لیئے بہترین تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ونٹر فیسٹیول سے عوام میں پھولوں اور دیگر سرگرمیوں کا شعور ا±جاگر ہوگا۔کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ کہ پھولوں کے ساتھ ساتھ درختوں کی افادیت کی شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور شجرکاری کی جائے۔ڈی جیپی ایچ اے ملتان آصف رو¿ف خان نے کہا کہ گل داو¿دی کی طرح جشن بہاراں بھی شاندار انداز سے منائیں گے۔یش میں فوڈ سٹالز،بچوں کےلئےجمپنگ کیسل اور میوزیکل نایٹ بھی ہو گی۔ چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پھولوں کی نمائش کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ پھولوں کی اہمیت کو ا±جاگر کرنا بھی ہے اس سلسلے کو جاری رکھے گے۔
گل داﺅدی