وزیر اعظم سے شجاعت،فضل الرحمن کی ملاقاتیں پنجاب کی صورتحال پر بات چیت

Dec 24, 2022


اسلام آباد (این این آئی‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ شہبازشریف اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ سیاسی اور پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز، ملاقات

مزیدخبریں