عقیدہ توحید نے انسانیت کو عظمت دی، گمراہی کے گڑھے سے نکالا:میاں جمیل 

Dec 24, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ توحید نے انسانیت کو عظمت دی۔آقاکریم نے انسانیت کو گمراہی کے گڑھے سے نکالا،اولاد آدم کوعزت وتکریم ملی۔میاں محمدجمیل نے کہاکہ رب کائنات کی وحدانیت اور الوہیت کے اقرارسے دنیا کو امن نصیب ہوا،سلامتی عطاہوئی۔انہوں نے کہاکہ امت جب تک احکامات الٰہی اورتعلیمات نبوی پر عمل پیرا رہی کامیابی قدم چومتی رہی،آج بھی ضرورت ہے کہ تعلیمات مصطفی سے رہنمائی لی جائے دنیا وآخرت کی کامیابی اسی اطاعت نبی کریم سے ممکن ہے۔میاں محمدجمیل نے مزید کہاکہ عقیدہ توحید ہی سی انسانیت کو عزت ملتی ہے اور یہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

مزیدخبریں