پاکستان ‘نیوزی لینڈ ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل ہونے کا امکان


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے ملتان میں دھند کی وجہ سے تین جنوری سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی بھی نیشنل سٹیڈیم کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ پیر سے کراچی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے ملتان میں ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرا ٹیسٹ کراچی منتقل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...