لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 11 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع گی۔ تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ملک بھر سے 16 ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔واپڈا کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔
ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 10 فروری کو شام چار بجے ہوگی۔سیمی فائنل مقابلے 13 فروری کو اور فائنل مقابلے 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔