راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی و مقامی قیادت نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو وفاق پاکستان کی علامت تھیں وہ صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشاء کی اہم ترین سیاسی وجمہوری رہنما اور اقوام عالم کی مدبر دوراندیش سیاسی رہنما تھیں،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی ، راولپنڈی سٹی کے صدرراجہ کامران حسین، جنرل سیکریٹری راجہ شاہد محمود پپو سینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد نے ممبر پنجاب کونسل بنارس چوہدری کی جانب سے پیپلز پارٹی رہنمائوں کے اعزاز میں ناشتے کی تقریب کے دوران کیاتقریب میں راجہ الطاف حسین، سردار قدوس ،شیخ یونس ،بابر جدون ،راجہ محمد علی منہاس ،ملک ایوب، ملک فہیم، قیصر میاں ،شیر افگن قریشی، چوہدری حمید ،بابو طارق ،وحید بٹ، نوید کنو ل اورسمیرا گل سمیت معززین علاقہ و کارکنان پی پی پی راولپنڈی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی طرح بلاول بھٹو بھی پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی کوششیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
بینظیر بھٹو وفاق کی علامت، اقوام عالم کی مدبر رہنما تھیں، خالد نواز بوبی
Dec 24, 2022