اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں میزان بینک کی جانب سے اسلامی بینکاری نظام کے بارے میں آگاہی سیمینار ۔وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبہ اقتصادیات کے زیر اہتمام میزان بینک کی جانب سے ربا کی ممانعت، اسلامی بینکاری نظام کی مصنوعات اور طریقوں کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیا الدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،میزان بینک کی جانب سے ذوالقرنین حیدر نے اسلام بینکاری کی نمایاں خصوصیات اور پاکستان میں اسلامی بینکاری نظام کے بارے میں جامع لیکچر دیا اور اسلامی بینکنگ کے حوالے سے طلبا کے سوالات کے موثر جوابات دیئے۔ ڈاکٹر محمد ضیا الدین وائس چانسلر، ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق انچارج اسلام آباد کیمپس اور ڈاکٹر آحتشام الحق پڈا چیئر مین شعبہ اقتصادیات نے طلبا کی ادبی تصورات کی بہتر تفہیم اور طلبا کی عملی ضروریات سے تعلق کیلئے اس طرح کے سیمینارکے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔