لاہور(نامہ نگار)ون ویلنگ، ہلڑ بازی ، موٹرالٹریشن کرنے والا، کروانے والا جیل کی ہوا کھائیگا، ٹریفک پولیس نے کرسمس، نیو ائیرنائٹ سے قبل ون ویلنگ، ہلڑبازی کے سدباب کیلئے کمرکس لی، کرسمس اور نیوائیر نائٹ کے سلسلہ میں ٹریفک افسران کا اجلاس ہوا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کرسمس اور نیو ائیرنائٹ پلان کا جائزہ لیا۔جلاس میں ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان، ڈی ایس پی اشفاق احمد، ڈی ایس پی اخلاق احمد، ڈی ایس پی سجاد حیدر بھٹی سمیت تمام ٹریفک ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ سی ٹی او نے کہاکہ ون ویلنگ، ہلڑبازی، موٹرسائیکل الٹریشن، بغیر سائیلنسر اور کم عمر ڈرائیورز ہرگز برداشت نہیں، ریسنگ اور کرتب دکھانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ کرسمس اور نیوائیر نائٹ پر ٹریفک پولیس، ڈولفن اور ضلعی پولیس کے 50 موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوںگے۔مال روڈ،جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس بلیوارڈ پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ بغیر سائیلنسر موٹرسائیکلوں، رکشوں کو بھی بند کردیا جائیگا۔ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والوں کیخلاف چالان کی بجائے حوالات میں بند کردیا جائیگا۔ کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بند کر دی جائے۔ والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے وصول کرنے کے بعد موٹر سائیکل، رکشہ، گاڑی واپس دی جائے۔