اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت کا فقدان ترقی میں رکاوٹ ہے،  ڈاکٹر افضل بابر

Dec 24, 2022

اسلام آباد (نا مہ نگار) اساتذہ ہی نسل نو کو زندگی کی مہارتیں سیکھاکر اچھاشہری بناتے ہیں۔ آج ہماری ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت کا فقدان ہے ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام 5روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کے ساتھ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز2030پر دستخط کیے ہوئے آٹھ سال ہونے کو ہیں لیکن ہمارے پالیسی سازوں نے اس کو اپنی ترجیحات میں شامل نہیں کیا۔ ہم پہلے بھی میلینیم ڈویلپمنٹ گولز2015میں ناکام ہوچکے ہیں لہذا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے عملی مظاہرے کو قومی ایجنڈا بناکر تعلیمی ترقی کے اہداف کو ممکن بنانا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن اظہرسجاد شیخ اور ڈاکٹر فرح کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے پی ایس این کے اساتذہ  کی 5روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

مزیدخبریں