لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کی ہدایت پر مساجد میں ٹریفک آگاہی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریفک انسپکٹرز نے مختلف مساجد میں روڈ سیفٹی پر لیکچرز دیئے، مساجد میں ون وے، ہیلمٹ، بغیر لائسنس سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر آگاہی لیکچرز دئیے گئے، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ دینی و دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی لازم و ملزوم ہے، ٹریفک قوانین دراصل حقوق العباد کا حصہ ہیں، جس نے ایک شخص کی جان بچائی، گویا پوری انسانیت کی جان بچائی، مساجد سب سے بڑی درسگاہ، پیغام کا مقصد جان و مال کا تحفظ دینا ہے، لیکچرز کا مقصد آگاہی دیتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کو بچانا ہے، اسلام ہمیں حقوق العباد کا درس دیتا ہے، شہریوں کو سفر کرتے ہوئے صبر،برداشت کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے، سڑک پر چھوٹی سے چھوٹی لاپرواہی سے کسی کی جان جاسکتی ہے، والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل،گاڑی ہرگز مت چلانے دیں،روڈ سیفٹی بارے شعور ہر فورم پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔
مساجد میں ٹریفک آگاہی لیکچرز‘ٹریفک قوانین حقوق العباد کاحصہ : سی ٹی او
Dec 24, 2022