راولپنڈی(اکمل شہزادسے)ریلوے ڈرائی پورٹ سپروائز ر کیخلاف گاڑیوں کے پرانے پارٹس منگوانے والے ڈیلرز نے شکایات کے انبار لگا دیئے ، سائلین نے چیف ایگزیکٹیو اور چیف کمرشل ریلوے کو انکوائری کیلئے درخواستیں جمع کر ا دیں،ریلوے حکام نے انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ،ناصر خان اینڈ برادرز اور اجمل خان اینڈ برادرز کی جانب سے دی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرائی پورٹ سپروائزر ہر کنٹینر پر اڑھائی ہزاراضافی وصول کر تاہے اور کئی ماہ سے یہ سلسلہ جاری ہے ، جس پر ریلوے کے اعلی حکام نے شاہ جہاں کے سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ، جومعاملے کی انکوائری کر کے ریلوے حکام کو رپورٹ پیش کر ے گی۔