لاہور میں فوگ ،زمان پارک میں سوگ ‘گجرات میں روگ کاراج:عظمیٰ بخاری 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں فوگ کا راج ہے، گجرات میں روگ کاراج ہے ،زمان پارک میں سوگ کا راج ہے۔ گورنر پنجاب نے آئینی اختیار استعمال کیا۔ سپیکر بتائیں آپ کے الیکشن میں سیکریٹ بیلٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ سی ایم خود کہتاہے کہ اسمبلیاں توڑنا نہیں چاہتے۔ اگر اکثریت ہے تو رونا پٹنا کیوں ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی میٹنگ دیکھی کیونکہ وہاں 156ممبر تھے ان کے گھر سے 30 ووٹ کم ہیں۔ پرویز الٰہی 2 نمبری کے ماسٹر ہیں۔ 10 بندے باہر کے بٹھاکر فوٹیج بنا لی۔ مونس الٰہی فارغ ہیں۔ اپنے ملازمین کو کہیں پرویز الٰہی کو سی ایم کہہ دیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ عدالت میں کلاز بتا دیں اسمبلی چل رہی ہوتو اجلاس نہیں بلا سکتے۔

ای پیپر دی نیشن