کرسمس محبت بھائی چارے، انسانیت کی خدمت کا تہوار ، ڈاکٹر مصطفی تنویر


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹریفک پولیس نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سٹاف کیلئے کرسمس کی تقریب کا انعقادکیا چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ کرسمس محبت بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا تہوار ہے،مسیحی سٹاف ہمارا فخرہیں،ملک کی ترقی میں مسیحی بھائیوں کا اہم کردار ہے،پاکستان پر اقلیتوں کا برابر کا حق ہے چیف ٹریفک آفیسر نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور تمام ملازمین میں پھولوں کے گلدستے، کیک اور تحائف تقسیم کیے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا مسیحی اسٹاف ہمارا فخر ہیں ،ہر شعبے میں ملک اور قوم کی خدمت میں نمایاں کارکردگی کے حامل ہیں،پاکستان میں ہر قوم ،نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،تقریب کے اختتام پر خصوصی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...