راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان کی وزیر اعظم تھیں بلکہ عالم اسلام پہلی خاتون وزیراعظم کا اعزاز بھی رکھتی تھیں ان کی ملک و قو م اور غریب عوام کیلئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈویثرن کی جنرل سیکرٹری سمیرا گل کے زیر اہتمام برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سعدیہ عباسی، حفضہ بخاری، عذرا یونس، گلناز بادشاہ،، ثمینہ نیازیرخسانہ بشیر، نفیسہ ستی، زین النساء ستی ،کائنات عباسی اور شعبہ خواتین کینٹ سٹی ضلع اور ڈویثرن کے تمام ونگز نے شرکت کی، راولپنڈی ڈویثرن کی جنرل سیکرٹری سمیرا گل نے کہا کہ برسی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ پارٹی کو گراس لیول پر مضبوط بنانے کیلئے اپنااپنا کردار ادا کریں گے اورچیئرمین بلاول بھٹو کا پیغا م گھر گھر پہنچانا ہوگا۔