راولپنڈی(محبوب صابر سے) ریسکیو 1122 راولپنڈی کو رواں سال میں اب تک مختلف مقامات پر پھنسے پرندوں اور جانوروں کی امداد کیلئے شہریوں کی جانب سے 557کالیں موصول ہوئیں جس کے فوری بعد ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچا اور امداد فراہم کی، پتنگ بازی کے دوران جہاں شہریوں مشکلات میں ہوتے وہاں پر پرندے بھی پتنگوں کی ڈور سے متاثر ہونے لگے ہیں، رپورٹ کے مطابق رواں سال ریسکیو1122کو مختلف مقامات سے کالیں موصول ہوئیں کہ پرندہ درخت پر پھنسا ہوا ہے جس میں چیلوں، کبوتروں اور کوؤں کے پھنسنے کی کالیں تھیں ریسکیو1122کا عملہ جب موقع پر پہنچا تو معلوم ہو اکہ پرندہ پتنگوں کی ڈور میں الجھنے کی وجہ سے پھنس چکے ہیں ان کے پروں اور پاؤں میں ڈور الجھی ہوئی ہے، عملے نے خصوصی گاڑی کا استعما ل کرتے ہوئے پرندوں کو امداد دی، رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122کو رواں سال جانوروں کی امداد کیلئے بھی کالیں موصول ہوئیں، جن میں بھینسوں کے گہری جگہ، کنوؤں میں گرنے اور مختلف گھروں میں جنگلی جانور گھسنے کیا کالیں موصول ہوئیں ریسکیو1122کے عملے نے ان کی مدد کی، مختلف مقامات پر بھینسیں گہری جگہ گر جانے اور خشک کنویں میں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی اور امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو1122 کو پرندوں اور جانوروں کی امداد کیلئے 557کالیں موصول
Dec 24, 2022