لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے مہم سوچنا بھی منع ہے کو ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ شکیل شیخ سوال کیا کہ مہم سوچنا بھی منع ہے کو کون سپانسر کررہا ہے، مشورہ ہے کہ اس کو ختم کیا جائے، بصورت دیگر ہم سوچیں گے۔ شکیل شیخ نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ سوچو استعمال کیا۔ فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا جس میں درج تھا جو لوگ سوچنا بھی منع ہے سے متعلق سوال کررہے ہیں ان کیلئے بیک گرائونڈ موجود ہیں۔ثمین رانا نے ٹوئٹ میں سوچنا بھی منع ہیش ٹیگ کو استعمال کرنے والے صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔بعد ازاں اسی ٹوئٹ کو شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ری ٹوئٹ بھی کیا گیا، یہی نہیں اس کے باوجود بھی شاہین کی جانب سے لاہور قلندرز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اسی ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔افغان بائولر راشد خان کی جانب سے بھی اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے شاہین شاہ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا۔
شکیل شیخ کا مہم’’ سوچنا بھی منع ہے‘‘ و ختم کرنیکا مشورہ
Dec 24, 2022