وکلاءبےنچ کی عزت کرےں اور انہےں بھی بھرپور تکرےم ملنی چاہئے:جسٹس ر عاطر محمود 


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) چےئرمےن سروسز ٹربےونلز پنجاب جسٹس رےٹائرڈ عاطر محمود نے ےہاں ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف دےنے کے لئے بار اور بےنچ کا اےک پےج پر ہونا انتہائی ضروری ہے۔ وکلاءکو بےنچ کی عزت کرنی چاہئے اور وکلاءکو بھی بھرپور عزت دی جانی چاہئے۔عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاءکو سخت محنت کرنی چاہئے۔ اداروں مےں جب تک قانون اور آئےن کی بالادستی نہےں ہوگی اسوقت تک ملک وقوم ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن نہےں ہوگی۔ جمہورےت کے استحکام کے لئے لازم ہے کہ انصاف کی نظر مےں ہر غرےب اور امےر آدمی برابر ہو ۔ بار کے سابق صدر محمد ارشد مہنداےڈوکےٹ نے بتاےا کہ جسٹس رےٹائرڈ عاطر محمود نے حافظ آباد سے مےٹرک کا امتحان پاس کےا اور وہ گورنمنٹ کالج کی بےڈمنٹن اور کرکٹ کی ٹےموںکے کپتان بھی رہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ بار کی صدر خالدہ شاہد اےڈوکےٹ ،سےکرےٹری ہارون ہنجرا ، قاسم علی منشاء،حافظ حسن گوراےہ نے بھی تقرےب سے خطاب کےا۔

ای پیپر دی نیشن