ٹنڈوالہ یار میں صفائی کی ابتر صورتحال، گندگی کے ڈھیر 

Dec 24, 2022

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)ٹنڈوالہ یار میں صفائی کی ابتر صورتحال، سیوریج کا نظام مفلوج ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق  علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ٹنڈوالہ یار میں انتظامیہ کی عدم توجہ کے سبب گنجان آبادی والے علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال  میں بہتری نہیں آسکی۔  مین مارکیٹ بازاروں چوراہوں اورشہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میرواہ روڈ شہباز کالونی پاکستان چوک  میمن محلہ قلعہ ایریا جناح چوک ناگوری پلاٹ پریم نگر سادات کالونی چمبڑ ناکہ  سمیت دیگر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور گٹروں و نالیوں کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے بلدیہ اور پبلک ہیلتھ  ڈیپارٹمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے صفائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے، صرف مخصوص علاقوں میں صفائی کراکر سب اچھا ہے کی رپورٹ حکام بالا کو دی  جاتی ہے ۔شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں کو یکسر نظر انداز کررکھا ہے، متعدد علاقوں میں صفائی کا عملہ کئی کئی دن  غائب رہتا ہے جسکے باعث گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔، جن سے اٹھنے والے تعفن سے عوام پریشان ہیں شہریوں کا مطالبہ ہے کہ صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کئے جائیں۔

مزیدخبریں