گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا اخلاق تباہ کرنے والے نام نہاد لیڈر کی شرمناک آڈیو ویڈیوز ان کے حامیوں کی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابوذر مغل کی قیادت میں آئے ہوئے ن لیگ یوسی 64کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان تقریروں اور جلسے جلوسوں کے ذریعے صرف انتشار کی سیاست کر رہے ہیں ان کے پاس ملک چلانے کا کوئی پروگرام نہیں ۔، وہ چار سال رہنے کے باوجود کسی شعبے میں کوئی بہتری نہیں لا سکے ، انہوں نے کہا کہ قائدمسلم لیگ ن میاں نواز شریف جلد وطن واپسی کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان کریں گے ۔
عمران خان تقریروں ،جلسوں سے انتشار کی سیاست کر رہے ہیں:جمشید ایوب
Dec 24, 2022