محراب پور (نامہ نگار) محراب پور سماجی تنظیم کوپ اور دھرتی فائونڈیشن کے زیر اہتمام برسات متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم، سینئر قانون دان نثار احمد بھنبھرو، محکمہ تعلیم میں آفیسر عبد السمیع بھنبھرو اور سینئر صحافی دودل خان نوح پوٹو کی کوششوں سے گاؤں بچل بھنبھرو، گاؤں نوح پوٹو، گاؤں نور محمد شنبانی، گاؤں ٹانوری، گاؤں منگی، اور دیگر گاؤں کے 80 افراد میں سماجی تنظیم کوپ اور دھرتی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے آپریشن منیجر احسن اقبال اور جنسار علی سومرو نے گرم ملبوسات، کمبل اور دیگر اشیاء تقسیم کیں اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں حالیہ برسات نے تباہی مچائی جس کا اندازہ کئی علاقوں میں تاحال کھڑے ہوئی برساتی پانی سے بھی لگایا جا سکتا ہے، سندھ بھر میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں نے برسات متاثرین کی بہت مدد کی انکی تنظیموں نے بھی اپنے وسائل کے مطابق برسات متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔