ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) سٹیزن لیگل ایکشن فورم ٹنڈوالہ یار کی جانب سے خانزادہ کالونی ٹنڈوالہ یار میں استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جب کہ پروگرام میں حاجی خالد مقصود قائم خانی ، حاجی محمد صالح تھیبو ، حاجی عبدالسلام تھیبو ، صہیب فاروق قائم خانی ، دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی مہمانوں کو سرپرست اعلی حاجی رحیم بخش تھیبو سیٹیزن لیگل ایکشن فورم کی جانب سے اجرکوں کا تحفہ پیش کیا گیا ،مقررین چیئرمین ایڈوکیٹ سید معشوق شاہ اور وائس چیئرمین ایڈوکیٹ سید مزمل شاہ نے شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کرنا ہر شہری کا فرض ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے خلاف کسی قسم کی دہشتگردی ، انتشار اور عدم استحکام کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا مقررین نے کہا کہ سٹیزن لیگل ایکشن فورم اپنے فورم سے بنیادی شہری حقوق کے لئے ایک جدوجہد کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس میں بنیادی شہری حقوق کا تحفظ اور انکے لئے آواز بلند کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ مقررین نے ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن امان کے قیام کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے اوپر باقائدہ عمل درآمد ہونا چاہیے تاکہ دہشتگردوں اور دہشتگردی کا قلع قمع کیاجاسکے انہو ںنے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی استحکام کی تشویشناک حالت ہرگز ملک کے مفاد میں نہیں سیاستدانوں اور حکمرانوں کو ملک کی خوش حالی اور ترقی کے لئے بہتر اور مناسب پالیسی ترتیب دینی چاہیے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پر اثر فیصلے کرنے چاہیے۔
سٹیزن لیگل ایکشن فورم کے تحت ’’استحکام پاکستان سیمینار‘‘ کا انعقاد
Dec 24, 2022