گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کروانے کیلئے محکمہ تعلیم نے ٹیمیں تشکیل دے دیں، تمام سرکاری اور نجی سکولز آج سے تا 31 دسمبر تک بند ر ہےں گے، محکمہ تعلیم نے بذریعہ مراسلہ تمام سکولوں کو آگاہ کردیا کہ جو بھی سکول موسم سرما کی چھٹیوں میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھے گا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور چھٹیوں کے فوری بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر بچوں کو سموگ سے بچانے کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کروانا ہوگا۔