صوبائی محتسب اعلیٰ نے ڈگری کالج اوستہ محمد کا دورہ 

Dec 24, 2022

اوستہ محمد (رپورٹ: وارث دیناری)  صوبائی محتسب اعلی نذر محمد بلوچ ڈائریکٹر ایڈ من سعید احمد ریجنل محتسب نصیر آباد شاہنواز کنرانی کے ہمراہ اوستہ محمد کا دورہ کیا۔ انھوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے فیز ون کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ کے اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ خراب موٹروں اور ٹوٹے ہوئے پائپوں کی فوری طور پر مرمت کرکے شہر میں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں نذر محمد بلوچ نے فوڈ گودام کا دورہ کیا جہاں پر گرلز کالج قیام عمل میں آنا ہے انھیں بتایا گیا ہے ایک عرصے سے گرلز کالج کی منظوری کے باوجود اس کی تعمیر ممکن نہیں ہوسکی،سیکریٹری خوراک فوڈ گودام کی اراضی کالج کو دینے سے انکاری ہے جبکہ چند سال قبل محکمہ خوراک کی جانب سے فوڈ گودام دینے کی رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اب انکاری ہیں انھوں نے کہاں کہ شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ یہ جگہ بچیوں کی تعلیم کے لئے نہایت ہی موضوع ہیں فوڈ گودام کو شہر سے باہر منتقل کرنا ہی بہتر ہے صوبائی محتسب اعلی نے ڈگری کالج اوستہ محمد کا بھی دورہ کیا کالج میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا اس موقعہ پر پرنسپل محمد اکبر سومرو کالج کی کارکردگی اور مسائل کے بارے میں بریفننگ دی صوبائی محتسب اعلی نے تدریسی عمل کو سراہا اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کالج کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی انھوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں سخت محنت کرکے اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کریں دراثنا انھوں نے لوگوں کی شکایات  گراں فروشی پر مارکیٹ کمیٹی کا دورہ کیا سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے انھیں بریفننگ دی اس موقعہ پر انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت دی کہ شہر میں گراں فروشی کے خلاف موثر اقدامات کیے جائیں گراں فروشی کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے اس موقعہ پر محتسب اعلی نے کہا کہ فوری اور سستا انصاف کی فراہمی کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کیونکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہماری زمہ داری ہے انھوں نے کہاں کہ لوگوں کو کسی بھی محکمہ سے کوئی شکایت ہو یا ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو ہم سے رجوع کریں ان کے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا صوبائی محتسب اعلی کا کے دورے کا سن کر لوگوں کی جم غفیر اکٹھا ہوگے جن میں منتخب کونسلران سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے انھوں شکایتوں کے انبار لگا دیے جس پر صوبائی محتسب اعلی نے لوگوں کے مسائل  دل جوئی سے  سنے اور ان کی حل کے لیے احکامات جاری کئے۔

مزیدخبریں