گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمدایوب نے کہا ہے کہ فیلڈ افسرواجبات کی ریکوری پر مکمل فوکس کریں اور نادہندگان کے خلاف کمر کس لیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کا ایک ایک پیسہ قوم کی امانت ہے لہذا ڈیفالٹرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات سرکل میں کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر کسٹمر سروسز معظم فضل، ایس ای گجرا ت سرکل محمد امین، ڈائریکٹر کمرشل میاں عرفان علی، پی ایس ا و تصدق ایوب، ڈپٹی مینجر پبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانا، سرکل کے ڈی ڈی ٹی، ایکسیئنز، ایس ڈی اوز اور آر اوز موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ افسر بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کروائیں اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیجائیگی۔چیف یگزیکٹو نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کے لئے اپنے موبائل فون ہمیشہ کھُلے رکھیں، سیٹ پر بیٹھ کر صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔