حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنی رواےتی ملازم دوستی کا ایک بار پھر مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی جی پی آر ملازمین کے لئے 100 فی صد پی آر الا¶نس کی منظوری دے کر ہمارے دل جیت لئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتااور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ حکومت پنجاب کے عوامی اقدامات اور پالیسیوں کی بھرپور تشہیر کا فرض خلوص نیت سے سرانجام دیتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائر یکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ سید افتخار علی شاہ نے صحافےوں سے گفتگو مےں کیا اور کہا صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ڈی جی پی آر کے مسائل کوحل کرنا پرویز الہٰی کا ہی خاصہ ہے۔ ا نہوں نے پی آر الا¶نس کی منظوری میں بھرپور کردار اداکرنے پر ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ‘ سیکرٹری انفارمیشن آصف بلال لودھی‘ ڈی جی پی آر را¶ پرویز اختر‘ ایڈیشنل ڈی جی پی آر روبینہ افضل اور دیگر تمام افسروں کا بھی شکریہ ادا کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ نے پی آر الا¶نس کی منظوری دےکر جےت لئے:افتخار علی شاہ
Dec 24, 2022