نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ نے عہدیداروں کے انتخابی شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق 24 دسمبر سے 26 دسمبر 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہونگے 27 دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی اور اعتراضات داخل کروائے جائیں گے 28 دسمبر کو اعتراضات پر فیصلے اور کاغذات واپس لئے جا سکیں گے 29 دسمبر کو امیدوران کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ 14 جنوری بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے ہو گی کھانے کا وقفہ دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک ہو گا۔
نوشہرہ ورکاں بار کے الےکشن 14 جنوری کوہونگے،شےڈول جاری
Dec 24, 2022