کراچی (پی پی آئی)سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں سال رواں کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر2فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2022 تک کی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو1.514 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدسے ملک کو1.485ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔